لکھنؤ،4؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سماج وادی پارٹی کے لیڈر سابق وزیرشیو پال سنگھ یادو نے آج کہا کہ وہ راجیہ سبھا رکن امر سنگھ کی مئی 2016میں ایس پی میں واپسی کے حق میں نہیں تھے۔شیو پال سنگھ یادونے کہاکہ امرسنگھ جی سے میں نے پہلے بھی سماجوادی پارٹی میں آنے کومنع کیاتھا۔ہم جان رہے تھے کہ ان کو احترام نہیں ملے گا۔جہاں احترام نہ ملے، وہاں جاناہی نہیں چاہیے۔اپنے جلد قائم ہونے والے ’’سماجوادی سیکولر مورچہ‘‘میں امر سنگھ کو شامل کئے جانے کا امکان کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہاکہ اب بعد میں سوچیں گے۔جس کو بھی اس میں لیا جائے، اس کا احترام ہونا چاہیے۔شیو پال نے اگلے ماہ مورچہ کی تشکیل کا اعلان کیاہے۔یہ مورچہ اس ایس پی کا ہی ایک حصہ ہو گا جس کے صدران کے سیاسی حریف بھتیجے اکھلیش یادوہیں۔بہرحال امرسنگھ کو گزشتہ ایک جنوری کومنعقدایس پی کے قومی اجلاس میں منظورفیصلے کے تحت پارٹی سے ایک بارپھرباہرکاراستہ دکھادیاگیاتھا۔اسی دن ایس پی صدربنے اکھلیش یادونے اپنے خاندان میں ہوئے تنازعہ کے لئے سنگھ کوذمہ دار ٹھہراتے ہوئے انہیں ’’بیرونی شخص‘‘قراردیاتھا۔